بڈگام// بیروہ آروہ کے علاقہ آرمپورہ میں جمعہ کی شام کو فورسز نے اچانک پورے محلے کا محاصرہ کیا ۔رپورٹس کے مطابق مذکورہ علاقہ میں فورسز کی بھاری تعداد نے پورے علاقہ کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشیاں شروع کر دی ۔لوگوںنے بتایا کہ یہ محاصرہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی تھی۔