سرینگر+راجوری//ظفر اقبال +منیر خان//اوڑی میں پیش آئے سڑک حادثے میں زخمی خاتون چل بسی ۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کو ماچھی کرنڈ گاوں سے اوڑی کی طرف جارہی ایک ونگر گاڑی زیر نمر حادثے کی شکار ہوئی اور گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے سب ضلع ہسپتال اوڑی منتقل کیا گیا جہاں انہیں نازک حالت میں ضلع ہسپتال بارہ مولہ منتقل کیا گیا ۔زخمی ہوئے افراد کی شناخت انجو بابلہ ,سنجو دیوی ساکنہ دہیار بانڈی اور محمد عرفان ساکنہ ماچھی کرنڈ اوڑی کے بطور ہوئی۔اس دوران سنجو دیوی زوجہ منوج کمار ساکنہ دہیار بانڈی اوڑی رات دیر گیے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھی ۔ادھرراجوری سے سرینگر جارہی ایک ٹاٹا سوموبفلیاز کے مقام پر حادثہ کاشکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں8افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ٹاٹا سومو زیر نمبر JK11A-2583 بفلیاز کے قریب ڈرائیور کے قابوسے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری میں جس میں سوار 8مسافر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے بفلیاز ہسپتال پہنچایاجہاں تمام زخمیوںکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔زخمیوں کی شناخت مختار احمد ولد نذیر حسین ساکنہ کالاکوٹ ، عبدالرشید محمد عبداللہ ، گلاب جان دختر محمد عبداللہ ،محمد شفیع ولد محمد عبداللہ ، زبیدہ اختر زوجہ عبدالرشید ساکنان چرار شریف بڈگام، خادم حسین ولد محمد صدیق ساکنہ کوٹرنکہ منزہ کوثر زوجہ محمد ریاض ساکنہ کوٹرنکہ کے طور پر ہوئی ہے ۔وہیں ڈرائیور فیاض محمود ولد نذیر حسین ساکنہ عظمت آباد تھنہ منڈی موقعہ سے فرار ہوگیا۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔