سری نگر//گزشتہ ماہ کے آخری دن ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے والااوڑی کانوجوان 11روز بعدزندگی کی جنگ ہارگیا۔جے کے این ایس کے مطابق31اکتوبر2021کوکالگی اوڑی کارہنے والانوجوان توصیف احمدقریشی ولدمحمدسلیم قریشی اُسوقت زخمی ہوگیاجب سری نگرمظرآباد شاہراہ پرواقع نندسنگھ پُل کے نزدیک ایک بیلنوگاڑی زیرنمبر JK05J/3523جس کویہ نوجوان چلارہاتھا،ایک گہری کھائی میں جاگری۔اس حادثے میں مذکورہ نوجوان ،جوفوج کی JKALIکیساتھ کام کرتاتھا،شدیدزخمی ہوگیا۔توصیف احمدکیساتھ اُسکی اہلیہ بھی گاڑی میں سوارتھی تاہم وہ معجزاتی طورپرمحفوظ رہی ۔زخمی نوجوان کواوڑی سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال بارہمولہ علاج کیلئے پہنچایاگیا،جہاں سے اُس کوبعدازاں ادھمپورمیں واقع فوجی اسپتال منتقل کیاگیا۔فوجی اسپتال میں کچھ روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلاء رہنے کے بعداوڑی کانوجوان جمعرات کی صبح بالآخر زندگی کی جنگ ہارگیا۔مہلوک نوجوان نوجوان توصیف احمدقریشی ولدمحمدسلیم قریشی کی میت کواوڑی پہنچانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔