سرینگر//اننت ناگ سے 70کلو میٹر دور ژرہ نامی گائوں تک2020میںبھی بجلی،پانی اور دیگر سہولیات سے محروم ہے۔سڑک ننہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس کا بھی کوئی انتظام نہیں ہے۔یہاں کی آبادی آج بھی گھوڑوں کے ذریعے چیزیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں ۔ گائوں کی آبادی 5500کے قریب ہے ۔ایک مقامی شہری ماسٹر جمیل احمد ملک نے کہا ’’ آج بھی ہم پیے کے صاف پانی اور بجلی سے محروم ہیں‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی حکومتیں آئیں یا گئیں ،مقامی لوگوں نے ہمیشہ پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جسے کبھی پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ4جی کے دور میں یہ بستی موبائل سروس سے بھی محروم ہے ۔بستی کے چند افراد کے پاس اگرچہ موبائل فون ہیں لیکن انہیں بات کرنے کیلئے گائوں سے دور جانا پڑتا ہے کیونکہ بستی میں ابھی تک ایک موبائل ٹاوربھی نصب نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ یہاں کی خواتین کا دن صرف پانی لانے میں ہی صرف ہوجاتا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہ آج بھی لالٹین ہی استعمال کرتے ہیں ۔ سی این آئی