کالاکوٹ//انجمن گوجری زبان وادب دھرمسال کالاکوٹ جوکہ ایک غیرسرکاری ادبی تنظیم ہے، کی جانب سے لمبیڑی(محالہ )میں گوجری مشاعرے کااہتمام کیاجس کی صدارت کے فرائض تنظیم کے صدرنذیراحمدبجران نے انجام دیئے۔اس دوران مشاعرے میں کل 29 نوجوان شعراء نے اپناپیش کرکے شرکاء کومحظوظ کیا۔اس موقعہ پرنظامت کے فرائض گوجری کے نوجوان تھیٹرڈائریکٹرشوکت نسیم نے انجام دیئے۔اس کے علاوہ ایوان صدارت میں طارق فہیم،یاسین ناز اورزبیراحمدبھی موجودتھے۔مشاعرے میںجن شعراء نے اپناکلام پیش کیا،ان میں شہبازوسیم،رفیع شبنم،بشارت اعجاز،سرورحسین،سجادحسین، عرفان چوہدری،بیداربخت اورطائر قیس قابل ذکر ہیں۔