سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 6’کشمیر انتظامی سروس‘افسران کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہیںجبکہ اتنی ہی تعداد میں’ کے اے ایس‘ افسراں کی سنیارٹی کو سر نو متعین کیا گیا۔سرکاری حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسٹیٹس کیول کرشن شرما کو تبدیل کرکے سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن(ریاستی دیہی معاش مشن) میں بطور سٹیٹ پروجیکٹ منیجر تعینات کیا گیا۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی ایڈمنسٹریٹو افسر ڈاکٹر زیبا سلطان کو تبدیل کرکے محکمہ تعمیرات عامہ میں انڈر سیکریٹری کے عہدے پر فائض کیا گیا۔ پائور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو افسر غلام رسول میر کا تبادلہ عمل میں لاکر محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت میں انڈر سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ سٹیٹ رورل لائیولی ہڈ مشن(ریاستی دیہی معاش مشن) کے سٹیٹ پروجیکٹ منیجر برہم راج کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسٹیٹس تعینات کیا گیا جبکہ 2019بیچ کی جونیئر کشمیر انتظامی سروس افسر روپالی ارورہ،جو کہ اپنی تقرری کی منتظر تھی، کو محکمہ عمومی انتظامی میں انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق 2019بیچ کی جونیئر کشمیر انتظامی سروس افسر،جو اپنی تعیناتی کے منتظر تھی، کو بھی جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں انڈر سیکریٹری کے عہدے پر فائض کیا گیا۔ 2019بیچ کی جونیئر کشمیر انتظامی سروس افسر سپندر کمار جو اپنی تقرری کے منتظر تھی، کو محکمہ عمومی انتظامی میں انڈر سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ حکومت نے جموں کشمیر انتظامی سروس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر ہینڈ لو م اور جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سمیت 6سینئر افسراں کی سنیارٹی کا سر نو تعین کیا ہے۔سرکار کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیاکہ روشن لال جوائنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کو اب جموں کشمیر انتظامی سروس کی سنیارٹی فہرست میں شامل کیا گیا۔ ایک اور حکم نامہ کے مطابق چار افسراں کو جموں کشمیر انتظامی سروس کے ٹائم اسکیل کے لیے 2011 کے سرکاری حکم نامہ زیر نمبر 88جی اے ڈی کے تحت تعینات کیا گیا۔ان افسراں میں عبدالقیوم آہنگر (سبکدوش)، پون کمار، بھرت سنگھ اور منصور اسلم چودھری شامل ہیں۔ جموں کشمیر انتظامی سروس کے2001بیچ کے غلام رسول ویجی لنس الزمات سے بری ہونے کے بعد افسر کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔