عظمیٰ نیوزسروس
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا،وزیراعلیٰ عمر عبداللہ اور وزیر ستیش شرما نے اُودھمپور میں پیش آئے ایک المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنراور وزیراعلیٰ نے اَپنے ایک تعزیتی پیغاموں میں کہاکہ واُودھمپور میں پیش آئے المناک سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع سے انہیں گہرا دُکھ ہواہے۔ غم کی اِس گھڑی میں سوگوار کنبوں سے انکی دِلی ہمدردی ہے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی و شفایابی کے لئے دعا گو ہیں۔اس دوران وزیر برائے خوراک، شہری رسد و امورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ستیش شرما نے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر موصوف نے کہا’’ادھم پور میں پیش آئے افسوسناک سڑک حادثے سے مجھے بے حد دکھ پہنچا ہے۔ معصوم جانوں کا ضیاع انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری دلی تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے‘‘۔ستیش شرما نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو فوری طور پر تمام ضروری طبی سہولیات اور امداد فراہم کی جائے۔