جموں // بھارت میںہِندی زبان کے عظیم شاعر و فِلمی دُنیا کے گیٖت کار گوپال داس نیرج کی وفات )19جولائی2018) کے موقعہ پر کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کُنج جے اینڈ کے کے ادبی مرکزکڈذی سکول تالاب تِلّوجموں میں گذشتہ روز خصوُصی طور پر ایک دعائیہ ادبی نِشست کا اِنعقاد ہوُا۔جِس میں مختلف زبان و ادب اورسنگیٖت کی دِلدادہ شخصّیات نے حِصّہ لِیا۔ اِس ادبی نِشست کی صدارت کے فرائض جانی مانی شاعرہ وگلوکارہ اور تنظیم کی نائب صدر سنتوش شاہ نادان ؔ نے سر انجام دِئے۔ جبکہ نِشست کی نِظامت کے فرائض اِس بار اُردوُزبان کے جواں سال شاعر عبدال جبّارؔ بٹ انجام دِئے۔ نِشست کے آغاز میں بھارت کے نامی گرامی شاعرگوپال نیرج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہُوئے اُن کی زندگی کے خاص واقعات کو ذکر کِیا گیا اور اُن کی شخصیّت اور کردار پر خاص روشنی ڈالی گئی۔ شاعر گوپال نیرج نے ہِندی شاعری اور فِلمی دُنیا کو اپنے گیٖتوں کی ایک انوکھی پہچان سے سرفراز کِیا۔اُن کے کُچھ گیٖت اِس طرح ہیں:۔ اے بھائی ذرا دیکھ کے چلو، دِل نے پھِر یاد کِیا۔ لِکھے جو خط تُمہیں،وہ تُمہاری یاد میں…! بھارت سرکار کی طرف سے گوپال نیرج کو 1991ء میں پدم شری اور 2007 ء میںپدم بھوُشن کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔ نِشست میں ادبی کُنج جموں کے ایک پُرانے کارکُن اور جانے مانے ہِندی شاعر راجیشور بھاکھڑی کو بھی اُن کے تیسرے یوُمِ وفات پر یاد کِیا گیا۔ نِشست میں ایک کثیر اللسانی شاعرانہ دور بھی ہوُا۔ جِس میں فِلمی گیٖت کارشاعر گوپال نیرج اور راجیشور بھاکھڑی کی تخلیقات گاکر ماحول کو معطّر کِیا گیا۔ آج کی اِس نِشست میں شامل شعرا حضرات کے نام اِس طرح ہیں: ۔آرشؔ دلموترہ ، سنتوش شاہ نادا نؔ،ہرجیت سنگھ اُپلؔ، سروَر چوہان حبیٖب، چمن سگوچؔ ، عبدالجبّار بٹ، ایس کے گٗپتا، راجیو کُمار، اور شام طالبؔ۔ نِشست کا اِختتام تنظیم کے چئیرمین آرشؔ دلموترہ کی پیش کردہ شُکریہ کی تحریک سے ہوُا۔