جموں// ادبی کُنج جے اےنڈ کے جموں کے زےر اہتمام اےک خصوُصی سُرمئی خراجِ عقےدت ادبی نِشست کا اِنعقاد ہوُا۔جِس کی صدارت کے فرائض گوجری و اُردوُ زبان و ادب کے معروف شاعرمحمّدسروَر چوہان حبےب نے سر انجام دِئے۔ جبکہ جانے پہچانے گلوکار چمن سگوچ نے نِشست کی نظامت کے فرائض انجام دِئے۔ آج کی نِشست مےں اپنے وقت کی دو معروُف شخصےّات کو تنظےم کی طرف سے زبردست خراجِ عقےدت پےش کِےا گےا۔ جِن مےںسرکردہ ادےب، دانشور ، نقّاد، سےاسی راہنُمااور آزاد ہِند کے پہلے وزےراعظم پنڈت جواہر لعل نہروُکے ےوُمِ وفات(۷۲ مئی) اوررےاست مےں کشمےری و اُردو زبان کی معتبر شخصےّت و معروُف شاعر رسا جاودانی کے ےوُمِ وفات(۸۲ مئی) کے موقعہ پر اُنھےں خراجِ عقےدت پےش کِےا گےا۔مختلف مقررّےن نے اِن عظےم شخصےّات کے کارہائے نُماےاں اور اُن کی قابلِ قدر سرگرمےوں پر سےر حاصل روشنی ڈالی۔آج کے ادبی دوُر مےں گوجری کے شاعر سروَر چوہان حبےب کے اُردوُ و گوجری کلام پر جہاں سےر حاصل تبصرہ ہوُا۔ وہاں اُن کے اسلوُبِ بےان کی بھرپوُر تعرےف بھی ہوئی۔ آج کے سُرمئی دوُر مےںگلوکار چمن سگوچ نے صدرِ تنظےم شام طالب کی اُردوُ و ڈوگری کی دو غزلےںگا کر خوُب سماں باندھا۔ آپکی اُردوُ غزل ہے:۔ کےا عجب منظر مُجھے ےہ آنکھ دِکھلاتی رہی مےری ہی صوُرت مےرے ہی سامنے آتی رہی۔ اور ڈوگری غزل ہے:۔ ہرکھ دنا وی جے کر کےتا۔ اپنے ہتھّےں موہرا پےتا۔ اِس کے ساتھ ہی آپ نے تنظےم کے چےئرمےن آرش دلموترہ کی اےک معروُف غزل گاکر ماحول کو پُر سروُر رنگ عطا کر دِےا :۔ آےا کےوں تھا اور کِدھر کوجا رہا ہے آدمی گُم ہے کےوں منزل جِدھر کو جا رہا ہے آدمی۔ نِشست مےں اےک کثےر اللسانی شعری دوَر بھی ہوُا جِس مےں شامل شعراءحضرات نے مختلف زبانوں مےں اپنا کلام پےش کِےا۔ نِشست کا اِختتام تنظےم کی طرف سے چئےرمےن آرش دلموترہ کی تمام حاضرےن کےلئے دِل کی گہراےﺅں سے پےش کی گئی شُکرےہ کی تحرےک سے ہوُا۔