لکھنو //اترپردیش میں 'پراسراربخار اب تک 100 سے زیادہ لوگوں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ اترپردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بچوں میں پراسرار بخار کا قہر بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ اضلاع میں راجدھانی لکھنو ، آگرہ ، متھرا ، مین پوری ، ایٹہ ، کاس گنج اور فیروز آباد کے نام شامل ہیں۔ فیروز آباد کے کوشلیا نگر میں بخار سے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔ متاثرین افراد میں زیادہ تر بچے ہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تین بالغوں کی اب تک موت ہوچکی ہے جبکہ مرنے والے بچوں کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے۔ فیروز آباد کے دیگر محلے بہاری پورم ، کشن نگر ، آصف ّآباد ، جین نگر ، ستیہ نگر ٹاپا اور صدامہ نگر ہیں۔اترپردیش کی راجدھانی میں بھی وائرل بخار کا قہر بڑھنے لگا ہے۔ اس بیماری سے لکھنو میں روزانہ تقریبا سے زیادہ بچے الگ الگ اسپتالوں میں علاج کیلئے داخل ہورہے ہیں۔ اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ فیض اللہ گنج ہے۔ بلرام پور اسپتال میں روزانہ 50 سے زیادہ معاملات آرہے ہیں۔ بلرام پور ، سول ، لوہیا ، رانی لکشمی بائی ، بھاو راو دیورس سمیت دیگر اسپتالوں کو ای پی ڈی میں بخار کے مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔فیروز آباد اور متھرا میں بخار کے بعد ہوئی بچوں کی موت کے معاملہ کی جانچ کیلئے مرکزی حکومت کی ٹیم فیروز آباد کے دورہ پر آئی ہوئی ہے۔ این سی ڈی سی اور این وی بی سی ڈی پی کے پانچ ماہرین کی ٹیم فیروز آباد میں مختلف طرح کے نمونے رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے سے نمونے جمع کئے جارہے ہیں۔ ان نمونوں کی گہرائی سے جانچ کے بعد ہی کہا جاسکے گا کہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی اموات کیوں ہوئی ہیں۔