راجوری// ضلع راجوری کے رہان گاؤں میں ایک 25 سالہ نوجوان دو گروپوں کے درمیان آپسی جھگڑے کے دوران زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ رہان گاؤں میں جھگڑے کے دوران 25 سالہ نثار حسین زخمی ہو گیا۔
حسین کو طبی علاج کے لیے جی ایم سی راجوری لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
راجوری میں ہاتھا پائی کے دوران نوجوان ہلاک
