محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کی تحصیل کھڑی کے سراچی علاقے میں بدھ کی صبح اپنے جانوروں کیلئے گھاس
کاٹ رہی ایک جواں سال خاتون اس وقت لقمہ اجل بن گئی جب پہاڑی سے پیر پھسلنے کی وجہ سے یہ وہ گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس نے بتایا کہ 23 سالہ ریحانہ بیگم زوجہ بلال احمد ساکن کھاوڑہ کھڑی زیر تعمیر کاونہ-سراچی رابط سڑک پر گھاس کاٹنے کے دوران پہاڑی سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے زخمی خاتون کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کھڑی پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا اور وہ موقع پر ہی لقمہ اجل بن چکی تھی، وہ دوسے بچے کی ماں بننے والی تھی۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔