یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے ڈگیانہ علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل نے ایک خاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے ڈگیانہ موڑ کے نزدیک ایک نامعلوم موٹر سائیکل نے سڑک کراس کر رہی ایک خاتون کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُس کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا۔
اُن کے مطابق کئی منٹوں تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی ۔
متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ۔
دریں اثنا ہٹ اینڈ رن کیس میں ملوث موٹر سائیکل کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔