کٹھوعہ میں خاتون منشیات فروش خاتون گرفتار، نقدی اور ہیروئن برآمد

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

کٹھوعہ// جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو کٹھوعہ ضلع میں منگل کو ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے نقدی اور ہیروئن برآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ایک پولیس ٹیم نے کٹھوعہ ضلع کے راجباغ علاقے میں ایک چوکی پر ایک خاتون کو روکا اور تلاشی کے دوران اُس کے قبضے سے ہیروئن، 15,670 روپے نقد اور ایک موبائل فون برآمد کیا۔
پولیس نے بتایا کہ منشیات فروش کی شناخت آشا بی بی کے طور سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خانپور کے علاقے اور اس کے ملحقہ علاقوں کے منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرنے کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھی اور اس نے اپنے قبضے میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءرکھی تھیں۔