عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کٹھوعہ کے بلاور علاقے میں ایک ٹریکٹر الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُگھپل، بلاور میں پیش آیا۔
متوفیہ خاتون کی شناخت ریوا دیوی کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ ان کے زخمی شوہر سنجے کمار، ساکن گڈو فلال، بتائے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔