عظمیٰ ویب ڈیسک
بارہمولہ/جموں و کشمیر میں منشیات کے اسمگلنگ نیٹ ورک کو ختم کرنے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت پولیس نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) بارہمولہ کی پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی اور گاڑی میں سوار دو افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت طاہر احمد خان ولد جمال خان اور سوبیتا دختر محمد صادق خان، ساکنان تریکجن بونیار، کے طور پر ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مخصوص اطلاع کی بنیاد پر اے ایس پی نیہاجین کی سربراہی میں، ایس ایچ او بارہمولہ اویس گیلانی کی معاونت سے، پارکنگ ایریا میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK05L 7844کی تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔بارہمولہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بارہمولہ میں خاتون سمیت دو افراد ایک کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتار