ظفر اقبال
اوڑی/ بونیار میں زخمی جنگلی بکری کو برآمد کیا گیا۔اطلات کے مطابق جمعہ کو محکمہ وائلڈ لائف ، پولیس، اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے بونیار میں ایک زخمی جنگلی بکری کو برآمد کیا۔
وائلڈ لائف محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے انہیں اطلاع دی کی علاقے میں ایک جنگلی بکری گھوم رہی ہے جو زخمی حالت میں ہے جسکے بعد محکمہ حرکت میں آیا اوربکری کو برآمد کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ حیوانات کی ایک ٹیم موقعہ پر پہنچی اور بکری کا علاج و معالجہ کیا۔
بونیار میں جنگلی بکری برآمد
