عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے وقف ترمیمی بل کو مسلمانوں پر ایک حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اس بل کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ انہیں عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید ہے۔
موصوف مشیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔وقف بل پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہایہ بل ہمارے خلاف سیدھا حملہ ہے اور صرف مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھاہم نے اس بل کے خلاف عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی ہے اور ہمیں عدالت عظمیٰ سے انصاف کی امید ہے۔انہوں نے کہاکسی بھی مذہبی ادارے پر اس طرح کا حملہ نہیں کیا جا رہا ہے جس طرح وقف پر کیا جا رہا ہے جو ہمیں برداشت نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں وانی نے کہابی جے پی کی اپنی سیاست ہے اور ہماری اپنی سیاست ہے، وہ کریں جو انہیں کرنا ہے۔انہوں نے کہاہم ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں یہ ہمارا حق ہے، ہم پر کوئی احسان نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھاملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نے بھی پارلیمنٹ میں اس کی بحالی کا وعدہ کیا ہے۔
وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر ایک حملہ ہے:ناصر اسلم وانی
