محمد تسکین
بانہال// مسلسل بارشوں کی وجہ سے بانہال کی بنکوٹ پنچایت کے درمنن گاؤں میں کئی مکانوں کے صحن اور حفاظتی دیواریں ڈھ جانے کی وجہ سے کم از کم دو رہائشی مکانوں کو خطرہ لاحق ہوا ہے۔
بانہال قصبہ سے قریب آڑھائی کلومیٹر دور بنکوٹ کے درمنن علاقے میں زمین کھسکنے کا یہ واقع ہفتے کی دوپہر پیش آیا جس کی وجہ سے سابقہ پنچ غلام محمد میر اور رئیس احمد میر کے رہائشی مکانات کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ مکانوں کے صحن میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ رہی ہیں اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے زمین نکل رہی ہے اور دراڑوں کایہ سلسلہ مزید وسیع ہو رہا ہے ۔
انہوں نے تحصیل انتظامیہ بانہال سے اس معاملے کی طرف توجہ دینے اور نقصان کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ مال کی ایک ٹیم روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لگاتار موسلادھار بارشیں :بانہال کے بنکوٹ گاؤں مختلف مقامات پر دیواریں کھسکنے لگیں،رہائشی مکانوں کو خطرہ لاحق
