یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے اتوار کے روز کہاکہ بھاجپا کا منشور صرف جملہ بازی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا۔
کانگریس ترجمان نے ان باتوں کا اظہار جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا ، ریاست کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کرنے سے یہاں کے لوگوں میں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
ان کے مطابق آفیسر شاہی کی وجہ سے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوپا رہے ہیں ، جموں وکشمیر کے لوگوں میں بھاجپا کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔
کانگریس ترجمان نے کہاکہ بھاجپا جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے دعوئے تو کر رہی ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا :’اگر جموں وکشمیر میں حالات ٹھیک ہے تو یہاں پر اسمبلی الیکشن کرانے میں کیا حرج ہے۔‘
رویندرشرما نے کہا کہ لداخ کے لوگ بھی بھاجپا سے ناراض ہیں اوروہاں پر بھی اس حکومت کے خلاف لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست ہوگی اور کانگریس واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں جہاں تک جموں کا تعلق ہے تو اس بار جموں کی دو نشستوں پر بھی کانگریس کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔