Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیرتازہ ترین

راجیہ سبھا میں منو سنگھوی کی سیٹ پر نوٹوں کے بنڈل ملے، تحقیقات جاری: چیئرمین

Uzma Web Desk
Last updated: December 6, 2024 2:27 pm
Uzma Web Desk
Share
5 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے سیکورٹی اہلکاروں نے جمعرات کی شام کو کارروائی ختم ہونے کے بعد معمول کی جانچ کے دوران کانگریس کے رکن ابھیشیک من سنگھوی کو ایوان میں مختص سیٹ نمبر 222 پر نوٹوں کا ایک بنڈل ملا اور اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جمعہ کو ایوان کی میز پر ضروری دستاویزات رکھے جانے کے بعد ارکان کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ میں اراکین کو مطلع کر رہا ہوں کہ کل ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی معمول کی جانچ کے دوران سیکورٹی اہلکاروں نے سیٹ نمبر 222 سے کرنسی نوٹوں کا ایک بنڈل برآمد کیا تھا، یہ سیٹ اس وقت ریاست تلنگانہ سے منتخب ابھیشیک منو کے لئے مختص ہے۔ یہ معاملہ میرے نوٹس میں لایا گیا تھا اور میں نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ ایوان کو یہ اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کوئی بھی یہ نوٹ لینے نہیں آیا ہے۔ یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ نوٹ اصلی ہیں یا نقلی۔ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ شاید 500 روپے کے نوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات کرانے میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کا ریکارڈ چیک کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ مسٹر سنگھوی نے جمعرات کو الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے اپنی موجودگی کے دستخط کئے ہیں۔
اس پر حکمراں جماعت کے ارکان نے اسے سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے اونچی آواز میں بولنا شروع کردیا۔ اپوزیشن ارکان بالخصوص کانگریس ارکان نے اس پر شدید احتجاج کیا۔
ایوان میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ جب تک اس معاملے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوتی اور سچائی کا پتہ نہیں چلتا، اس میں کسی کا نام نہیں لینا چاہئے۔
اس پر صورتحال کو واضح کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے براہ راست ممبر کا نام نہیں لیا ہے اور کہا ہے کہ جس سیٹ پر نوٹ ملے ہیں وہ مسٹر سنگھوی کو الاٹ کی گئی ہے۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں اتنے نوٹ کوئی نہیں لاتا اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس ممبر کو یہ سیٹ الاٹ کی گئی ہے اس کا نام لینے میں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
مسٹر کھڑگے نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی جانچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن تحقیقات سے پہلے کسی کا نام نہیں لیا جانا چاہئے۔
قائد ایوان جگت پرکاش نڈا نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی اور سنگین واقعہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں حکمراں اور اپوزیشن کی بات نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ ایوان کے وقار پر چوٹ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملے کو دبانے کی کوشش ناانصافی ہے اور اس کی تحقیقات کے بعد معلومات عام کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ایوان کو اس واقعہ کی مذمت کرنی چاہئے۔
مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے بھی کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں نوٹ ملے ہیں، مستقبل میں کوئی حساس چیز بھی مل سکتی ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی قسم کی سازش ہو سکتی ہے۔
اپوزیشن ارکان کی طرف سے بار بار زیرو آور شروع کرنے کے مطالبے پر مسٹرنڈا اور مسٹرگوئل نے کہا کہ عام طور پروقفہ صفر رکاوٹیں پیدا کرنے والے اپوزیشن کو آج وقفہ صفر کی بہت فکر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ایوان میں اتفاق رائے ہونا چاہیے کہ چھوٹے اور غیر ضروری معاملات پر ایوان میں ہنگامہ آرائی نہیں ہوگی اور اپوزیشن وقفہ صفر اور وقفہ سوالات کو باقاعدگی سے چلنے دے گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
منڈی کے لورن علاقہ میں بادل پھٹنے سے ایک شخص ازجان
پیر پنچال
ڈوڈہ ضلع کی تحصیل کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی نعش برآمد
تازہ ترین
ملیشیائی وزیر اعظم کی برکس سربراہی اجلاس دوران وزیر اعظم مودی سے ملاقات ،مسئلہ کشمیر پر ہوئی بات
برصغیر
کشمیر میں سیاحتی شعبے کی بحالی حکومت ہند کی اولین ترجیح: گجیندر سنگھ شیخاوت
برصغیر

Related

تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کے تمام انتخابی دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں: الطاف بخاری

July 7, 2025
تازہ ترین

متحدہ مجلسِ علماء جموں و کشمیر کی اپیل: انتشار سے گریز کیا جائے

July 7, 2025
برصغیرتازہ ترین

پہلگام حملہ: این آئی اے کو دو ملزمان کی پوچھ گچھ کیلئے 10 روزہ مزید ریمانڈ حاصل

July 7, 2025
برصغیرتازہ ترین

دفاعی شعبے کو اب ایک مؤثر اقتصادی سرمایہ کاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے: راج ناتھ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?