عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں و کشمیر اسمبلی میں اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہو گیا جب ایم ایل اے شوپیاں شبیر احمد کلے نے انکشاف کیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چارٹرڈ فلائٹس پر 15 کروڑ روپےخرچ کیے گئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے ماتحت محکموں کے لیے مطالباتِ زر پر بحث کے دوران، شبیر احمد کلےنے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ مہمانوں کی رہائش پر بھی 15 کروڑ روپےخرچ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افراد کی شناخت کرے جن پر یہ خطیر رقم خرچ کی گئی۔ ان کے بیان کے بعد، اسمبلی ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس معاملے کی جانچ کے لیے اسمبلی کی ایک ہاؤس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا، جس کے بعد حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان سخت نوک جھونک دیکھنے میں آئی۔
رُکن اسمبلی شبیر احمد کُلےسنسنی خیز کا انکشاف،گزشتہ پانچ برسوں میں چارٹرڈ فلائٹس پر 15 کروڑ روپے خرچ ، اسمبلی میں ہنگامہ
