سری نگر میں عدم شناخت لاش برآمد

سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے باغ مہتاب علاقے میں عدم شناخت لاش برآمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ باغ مہتاب سری نگر میں نالہ دودھ گنگا میں چند مقامی افراد نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا
چنانچہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔