عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح زیرو برج طلب کیا ہے۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کے مطابق یہ غیر معمولی اجلاس 27نومبر 2025بوقت 11بجے دن پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح زیرو برج سرینگر طلب کیا گیاہے، جو اگلے روز بھی جاری رہے۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امورات، لوگوں کے مسائل اور اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔ اجلاس میں پارٹی نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سمیت ورکنگ کمیٹی کے تمام مدعو کئے گئے ممبران تشریف فرما ہوں گے۔