سرینگر سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی، ایک کی حالت نازک

سری نگر//سری نگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں ہفتہ کو ایک سڑک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل اشفاق احمد اور کانسٹیبل غلام مرتضیٰ اس وقت زخمی ہوگئے جب انہوں نے شالٹینگ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک سکوٹی کو روکنے کی کوشش کی تاہم اسکوٹی سوار نے کنٹرول کھو دیا اور سکوٹی پولیس اہلکاروں سے ٹکرا گئی، جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔
زرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے جے وی سی ہسپتال لے جایا گیا، تاہم کانسٹبل غلام مرتضیٰ کو خصوصی علاج کے لیے سکمز صورہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔