عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہامساوات، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی ان کی وراثت ہماری ترقی کو تشکیل دیتی ہے۔واضح رہے کہ مہا پری نروان دیوس ہر سال 6 دسمبر کو بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کی برسی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
منوج سنہا نے اس سلسلے میں ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہامیں باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا مساوات، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی ان کی وراثت ہماری ترقی کو تشکیل دیتی ہے۔ آئیے ایک جامع، ترقی پسند اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے اپنے عزم کا اعادہ کریں جو ان نظریات کو برقرار رکھے جن کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔
منوج سنہا کا ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کو ان کے مہاپری نروان دیوس پر خراج تحسین