سری نگر//مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ کے دورے کے پیشِ نظر وادی کشمیر کے ضلع بڈگام سے بارہمولہ تک چلنے والی ریل سروس کو بدھ کے روز معطل رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بڈگام سے بارہمولہ ریل سروس پانچ اکتوبر کو بند رہے گی۔
انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ وزیر داخلہ کے دورہ بارہ مولہ کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
بتادیں کہ بدھ کے روز وزیر داخلہ بارہمولہ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے جس کے پیش نظر انتظامیہ اور بھاجپا جموں وکشمیر یونٹ نے پہلے ہی سبھی تیاریاں مکمل کیں ہوئی ہیں۔
بھاجپا ذرائع کے مطابق ریلی میں ایک لاکھ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
بڈگام- بارہمولہ ریل خدمات بدھ کو معطل رہیں گی
