راجا ارشاد احمد
گاندربل/گاندربل کے مضافاتی علاقے بدرکنڈ میں پیر کے روز ایک افسوسناک حادثے میں 60 سالہ خاتون جے سی بی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر ضلع اسپتال گاندربل منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔
متوفیہ کی شناخت ہاجرہ زوجہ عبدالاحد ریشی ساکن ریشی پورہ گراج، گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری کر دی گئیں ہیں۔
گاندربل کے بدرکنڈ میں جے سی بی کی ٹکر سے 60سالہ خاتون جاں بحق