غلام نبی رینہ
سرینگر/بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور سابق ایم ایل اے گریز فقیر محمد خان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فقیرخان مبینہ طور پرگزشتہسرینگر کے تلسی باغ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر خودکشی کر کے جاں بحق ہو گئے تھے۔
قانونی کارروائیوں کے بعد، فقیر خان کی میت کوگاندربل ضلع کے کنگن علاقے لایا گیا، جہاں ان کے رشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے۔جمعے کی صبح ہزاروں افرادنے سابق ایم ایل اے کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جس کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سرینگر پولیس نے جمعرات کو کہا کہ سابق ایم ایل اے کی مبینہ خودکشی کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بی جےپی سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے فقیر خان سپرد لحد ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت
