عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز پہلگام حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج بھی ان خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے جنہوں نے اس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں امیت شاہ نے کہا، “آج کے دن ہم گزشتہ سال پہلگام حملے میں جان گنوانے والے بے گناہ افراد کو یاد کرتے ہیں۔ اپنے لوگوں کو کھونے کا غم آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملی ٹینسی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، جس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا اور اسے شکست دینا ہوگا۔ انھون نے بھارت ملی ٹینسی اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف اپنی زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھے گا۔
پہلگام حملے کی برسی پر امیت شاہ کا خراجِ عقیدت، کہا ملی ٹینسی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن