بانہال// ضلع رام بن کے بانہال ریلوے سٹیشن پر جمعہ کی صبح ایک ٹیمپو ڈرائیور اپنی گاڑی میں پراسرار حالات میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ڈرائیور کی لاش اس کی گاڑی میں ملی، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے اور معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں، اور معاملے کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
بانہال ریلوے سٹیشن پر ٹیمپو ڈرائیور کی پراسرار حالات میں لاش برآمد
