جموں//جموں وکشمیر پولیس نے کٹھوعہ میں ایک ہوائی جہاز نما غبارے کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر “آئی لو پاکستان ” لکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد سے برآمد جہاز نما غبارے پر “I LOVE PAKISTAN لکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیلے رنگ کے غبارے پر انگریزی اور اردو زبانوں میں ’مجھے پاکستان سے پیار ہے‘ لکھا گیا ہے۔ غبارے کو مزید تفتیش کے لیے پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یہ غبارہ ضلع کٹھوعہ کے چام باغ علاقے میں پاکستان انٹرنیشنل بارڈر کے قریب سے ملا ہے۔
دریں اثنا، قریبی علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کی گئی تلاشی کے بعد کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔
پولیس نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ آیا یہ کچھ مقامی لوگوں نے غلط کام کیا ہے جو علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں یا یہ سرحد پار سے آیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ پولیس نے نوٹس لے لیا ہے اور وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
کٹھوعہ:”آئی لو پاکستان” پیغام کے ساتھ مشکوک ہوائی جہاز نما غبارہ ضبط