عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں 19 جون 2023 سے 8 جولائی 2023 تک گرمیوں کی چھٹیاں منائی جائیں گی ۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،”جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں 19 جون، 2023 سے 8 جولائی، 2023 تک گرمائی تعطیلات ہوں گی’، 19 جون سے 24 جون تک ہائی کورٹ کا کام کاج مکمل طور بند ہو گا”۔
ہائی کورٹ نے تعطیلات کے دوران معاملات کی سماعت کے لیے ججوں کو نامزد کیا ہے۔
جسٹس راجیش سیکھری اور جسٹس راہول بھارتی جموں ونگ میں معاملات کی سماعت کریں گے جبکہ سری نگر ونگ سے متعلق معاملات کی سماعت جسٹس موکش کھجوریا اور جسٹس وسیم صادق ناگرال کریں گے۔