سرینگر// ڈلگیٹ سرینگر میں شاشستریہ سیما بل (ایس ایس بی) کا ایک افسر مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ پیر کی صبح پیش آیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایس ایس بی کے افسر کو پیر کے روز بے ہوشی کی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق افسر ڈلگیٹ کے مقام پر سیڑھیوں سے گرنے کے بعد زخمی ہوا تھا۔
زخمی افسر کی شناخت 13ویں بٹالین کے اے ایس آئی اشوک شرما کے طور پر ہوئی ہے، جو اس واقعے میں شدید زخمی ہوا ہے۔
سپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ افسر کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔
ادھر پولیس نے واقعے کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سرینگر میں ایس ایس بی آفیسر سیڑھیوں سے گرنے کے باعث شدید زخمی
