عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر پولیس نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوششوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے، جبکہ دیگر افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سرینگر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا نے سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں کا نوٹس لیا ہے۔ ایک شخص کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، اور دیگر کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہےـ
پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پوسٹ کرنے سے گریز کریں اور خبردار کیا کہ اس قسم کے مواد کو پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے خبردار کیا کہ ہر شخص سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فرقہ واریت پر مبنی مواد پوسٹ کرنے سے باز رہے، بصورتِ دیگر انہیں قانون کی سختی کا سامنا کرنا پڑے گا۔