غلام نبی رینہ
کنگن/ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق ہلکی برف باری کے باعث سرینگر لہہ شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کو بند کردیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک آفیسر نے کشمیر عظمی کو فون پر بتایا کہ زوجیلامیں تازہ برف باری کے نتیجے میں سونمرگ سے کرگل کی طرف کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئیہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ منی مرگ سے کچھ گاڑیوں کو سرینگر کی طرف روانہ کیا گیا تھا جو زوجیلا کے مقام پر پھسلن کی وجہ سے درماندہ ہو کر رہ گئی ہیں تاہم ان گاڑیوں کو سونمرگ پہنچانے کے لئے بحالی کا کام جاری ہے ۔
ہلکی برف باری کے باعث سرینگر لہہ شاہراہ احتیاطی طور ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند