عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر نے نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے الطاف احمد وانی کو کشمیری کے بجائے اردو میں بات کرنے کی ہدایت دی۔
وانی پہلگام میں ہوٹل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعلق ضمنی سوال اٹھا رہے تھے، جب انہوں نے کشمیری زبان میں بات کرنا شروع کی۔ تاہم، اسپیکر نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں اردو میں بات کرنے کو کہا، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ رپورٹرز کو کشمیری زبان سمجھنے میں دقت پیش آتی ہے۔
وانی نے جواب دیا، جناب، جب وہ ڈوگری میں بول سکتے ہیں، تو میں کشمیری میں کیوں نہیں؟ان کا اشارہ جموں کے ایم ایل ایز کی طرف تھا، جو اپنی علاقائی زبان میں بات کرتے ہیں۔ تاہم اسپیکر نے اس بحث کو نظر انداز کرتے ہوئے اگلے سوال کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا۔
اسپیکر نے این سی رُکن اسمبلی کو کشمیری کے بجائے اردو میں بولنے کی ہدایت کی
