آفتاب مارکیٹ میں سیل کی گئی دکانوں کو دوبارہ کھول دیا گیا

سری نگر//سری نگر کے آفتاب مارکیٹ علاقے میں بدھ کو سربمہر کی گئی تمام دکانوں کو جمعرات کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ دکانیں سرکاری اراضی پر تعمیر ہونے کی وجہ سے انہیں بند کر دیا گیا تھا تاہم انتظامیہ نے آج اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے اور دکانیں دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
دریں اثنا، کشمیر ٹریڈرز الائنس کے صدر، اعجاز شہلدار نے کہا کہ انہوں نے لال چوک ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیراز احمد کے ساتھ آفتاب مارکیٹ میں 25دکانوں کو سیل کرنے کا معاملہ لے کر تحصیلدار سائوتھ سرینگر سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ تحصیلدار کی جانب سے انہیں یقین دلایا گیا ہے کہ آج دکانوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ آفتاب مارکیٹ میں بدھ کو 25دکانوں کو سیل کر دیا گیا تھا جب ایک شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دکانیں غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ اراضی پر تعمیر کی گئی ہیں۔