ہمہامہ سڑک حادثے میں سکوٹی سوار ازجان

سری نگر// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ہمہامہ کے قریب ہفتہ کو شاستر سیما بال (ایس ایس بی) کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے ایک سکوٹی سوار کی موت ہو گئی ہے۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ساڑھے 10بجے قریب ہمہامہ علاقے ایک سکوٹی ایس ایس بی کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثہ میں سکوٹی سوار شدید طور پر زخمی ہوا، جسے فوری طو پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے مردہ حالت میں ہی ہسپتال لایا گیا تھا۔
متوفی کی شناخت نذیر احمد بٹ ولد محمد رمضان بھٹ ساکن سمربگ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اورمعاملہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔