عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ فوجی دستوں نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک زنگ آلود مارٹر شیل برآمد کیاـ
حکام کے مطابق، یہ مارٹر شیل مینڈھر سب ڈویژن کے منکوٹ سیکٹر میں کھلے علاقے میں پڑا ہوا پایا گیا۔ فوج نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور بعد میں ماہرین نے مارٹر شیل کو وہاں سے ہٹا دیاـ
پونچھ میں ایل او سی کے قریب زنگ آلود مارٹر شیل برآمد
