غلام نبی رینہ
سرینگر/سرینگر لداخ شاہراہ پر سڑک کے
ایک دلخراش حادثے میں چار سیاح لقمہ اجل جبکہ ڈرائیور سمیت 17مسافر زخمی ہوگئے ہیں ـ
تفصیلات کے مطابق آج صبح کلن سے سرینگر جارہی ایک مسافر بس اور سرینگر سے سونمرگ جارہی ایک ایٹاس گاڈی کے درمیان سی آر پی ایف کیمپ گنڈ کے نزدیک شدید ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں چارسیاح خواتین موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئیں جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 17 مسافر زخمی ہوگئے ہیں جن کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا گیاـ
اطلاعات کے مطابق بس ڈرائیور کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ـ حادثے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہےـ