عظمیٰ ویب ڈیسک
سوپور/ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نصیر احمد وانی نے جمعرات کو کہا کہ کرائے کے مکانوں میں چلنے والے اسکولوں کو مرحلہ وار سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے گا۔
سوپور کے دورے کے دوران جاری بورڈ امتحانات کا جائزہ لینے کے دوران وانی نےکہا کہ محکمہ نے زمین سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرائے کے مقامات پر کام کرنے والے اسکولوں کو مرحلہ وار سرکاری عمارتوں میں منتقل کیا جائے گا۔ ’’ہمیں زمین سے متعلق چند مسائل اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن انہیں حل کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ چیف ایجوکیشن افسران سے رپورٹ بھی طلب کی جائے گی۔
عملے کی کمی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے، ڈائریکٹر نے چند مقامات پر اس مشکل کا اعتراف کیا، تاہم یقین دلایا کہ آنے والے سردیوں کے مہینوں میں درستگی کے اقدامات کیے جائیں گے۔انھوں نے کہا ’’ہم سردیوں کی چھٹیوں کے دوران اسٹاف کی ازسرنو ترتیب کے لیے بالکل تیار ہیں، اور ہر اسکول میں مناسب عملہ یقینی بنایا جائے گا۔
ڈائریکٹر کا سوپور دورہ امتحانات کے پُرسکون انعقاد کو یقینی بنانے اور تعلیمی و انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جاری معائنے کا حصہ تھاـ
کرائے کے مکانوں چلنے والے اسکول سرکاری عمارتوں میں منتقل ہونگے:نصیر احمد وانی