سری نگر//جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے قبائلی طبقوں کے اَفراد کے معیار، زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اِنقلابی اِصلاحات اور فلاحی اقدامات کئے ہیں۔
حکومت قبائلی لوگوں کے معاشی حالات کو فروغ دینے کے لئے تمام قبائلی کنبوں کی خاطر لائیو سٹاک کی پیداواری صلاحیت اور پیداوار کو ایک دیرپا طریقے سے بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے جس میں ایکسپورٹ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی غیر اِستعمال شدہ صلاحیت پر توجہ دی جاتی ہے ۔
حکومت بھیڑ پالن کے لئے ایک سماجی تحفظی سکیم لانے کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے جس میں مویشیوں کو بیمہ فراہم کیا جائے گا۔ حکومت مویشیوں کے لئے بیماریوں سے بچاﺅ اور کنٹرول کے اَقدامات کے لئے ہیلتھ کارڈوں اور صحت کی نگرانی کے لئے ایک جامع پالیسی بھی تیار کر رہی ہے ۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھیڑوں کی اعلیٰ جینیاتی ممکنہ نسلیں ، کراس بریڈنگ کے لئے غیر ملکی نسلیں ، مارکیٹنگ سہولیات او رمقامی بیماری سے بچاﺅ کا طریقہ کار پالیسی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہوں گے ۔
حکومت کی طرف سے بھیڑ پالن شعبے کو جدید بنانے ، فروغ دینے اور تجارٹی سرگرمیوں اور اِس شعبے کی پیداوار کو مضبوط بنانے کے لئے بہت ساری اِصلاحات متعارف کی گئی ہیں جو جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 12 لاکھ کنبوں کو ذریعہ معاش فراہم کرتا ہے۔
یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ جموںوکشمیر کو ملک میں سب سے زیادہ فی کس بھیڑ اور بکری کے گوشت کی کھپت کا اعزاز حاصل ہے ۔ بھیڑوں او ربکریوں کے گوشت کی بہت زیادہ مانگ ہے کیوں کہ یہ بھیڑوں اور بکریوں پالن کے لئے بڑی گنجائش فراہم کرتا ہے ۔
جموںوکشمیر یوٹی حکومت قبائلی طبقوں کے مویشیوں کے لئے 1,000 شیڈ تعمیر کر رہی ہے اور قبائلی اَمور محکمہ اون کاٹنے والی مشینوں او رہنرمندی کے لئے 1,500 سیلف ہیلپ گروپوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی اِمداد فراہم کرے گا۔50 سیلف ہیلپ گروپوں کو ڈھوکوں کے لئے جن سیٹ اور سولر اَنرجی پر مبنی شیئر نگ مشینوں کے لئے 3لاکھ روپے ملیں گے ۔
جموںوکشمیر یوٹی حکومت نے بہتر افزائش کے طریقوں ، ٹیکنالوجی کی منتقلی ، اون او رگوشت کی پیداوار کو دوگنا کرنے ، مارکیٹنگ ، صلاحیت کی تعمیر اور بھیڑپالن والوں کے لئے اِضافی آمدنی کو یقینی بنانے سے ایک ماڈل شیپ فارمنگ سسٹم تیار کرنے کے لئے نیوزی لینڈ کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔
جموں وکشمیر نے ملک میں بھیڑوں کی بہترین نسل رکھنے کا اعزاز حاصل کیا ہے او رجموںوکشمیر یوٹی میں ملک کی کراس نسل کی آبادی کا 50فیصد رکھنے کے علاوہ ملک میں اون کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر ہونے کے ساتھ ساتھ پیدا ہونے والی اون کے معیار کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔
اِس شعبے کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مزیدمتحرک ، منافع بخش ، مارکیٹ سے چلنے والے ، روزگار کے قابل او ردیرپا بنانے کی خاطر تمام خامیوں کو دُور کرنے کے لئے حکومت قابل عمل حل پر کام کر رہی ہے جنہیں بہت جلد پبلک ڈومین میں لایا جائے گا ۔ اِس کے علاوہ کشمیر اور جموں صوبے میں کامن فیسلٹیشن سینٹر قائم کئے جائیں گے۔
جموںوکشمیر حکومت نے پہلی بار نقل مکانی کرنے والے قبائلی کنبوں کے لئے ٹرانسپورٹیشن سہولیات شروع کی ہیں جو روایتی طورپر قومی شاہراہ اور مغل روڈ سے مائیگریشن کر رہے ہیں ۔ حکومت نے ان کے بہتر ٹرانسپورٹیشن کے لئے کافی تعداد میں ٹرک اور ہلکی کمرشل گاڑیاں تعینات کی ہیں۔
ٹرانسپورٹیشن کی سہولیت 25 ستمبر سے 25 اکتوبر 2022ءتک مفت فراہم کی جارہی ہے اور گاڑیاں متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے اِختیار میں رکھی گئی ہیں اور دو ٹرانزٹ رہائش گاہیں بھی ترتیب دی گئی ہیںجن کو ہالٹنگ پوائنٹس کے طور پر اِستعمال کیا جائے گا۔
قبائلی طبقوں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کیلئے اِنقلابی اِصلاحات کیں:حکومت