عشرت حسین بٹ
پونچھ //ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ فیض القرآن کے بانی و مہتمم مفتی شریف الحسن قاسمی منگل کی صبح 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم ایک نیک سیرت اور سادہ طبیعت کے مالک تھے اور ہمیشہ بھائی چارے اور ہم آہنگی کی بات کیا کرتے ۔
مفتی موصوف کےانتقال پر ضلع پونچھ کی تمام دینی ،سماجی ،سیاسی شخصیات نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی دعوت دین اور تبلیغ دین کے لیے وقف کی ہویئی تھی اور مرحوم اس خطے میں دارالعلوم دیوبند کے قدیم فارغین میں سے تھے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج دوپہر 12 بجے متصل مدرسہ جامعہ فیض القرآن قاسمی مارکیٹ منڈی میں ادا کی جائےگی۔
ضلع پونچھ کے جید عالم دین مفتی شریف الحسن قاسمی 78سال کی عمر میں انتقال کر گئے