عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ شمالی کشمیر کے سوپور اور سرینگر کے بمنہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد سرکردہ سیاسی اور سماجی کارکنان نے آج باضابطہ طور پر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
نئے اراکین نے سرینگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
موصولہ بیان کے مطابق، پی ڈی پی کے سابق زونل صدر شمیم احمد اور سید رضوان بخاری اپنے ساتھیوں سمیت آج اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔
دریں اثنا، معروف سیاسی و سماجی کارکن مختار احمد لاوے نے بھی سرینگر کے بمنہ علاقے سے اپنے رفقا سمیت آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
نئے اراکین کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے سید محمد الطاف بخاری اور دیگر سینئر رہنماؤں نے انہیں یقین دلایا کہ اپنی پارٹی ان کے لیے ایک قابلِ اعتماد پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور انہیں اپنے اپنے علاقوں میں عوامی خدمت کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر سید محمد الطاف بخاری کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے اور جنہوں نے نئے اراکین کا خیرمقدم کیا، ان میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، ترجمانِ اعلیٰ و اسٹیٹ سیکریٹری منتظر محی الدین، اسٹیٹ یوتھ صدر و ترجمان یاور دلاور میر، صوبائی نائب صدر کشمیر حقیت سنگھ، سیکریٹری آرگنائزیشن و ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ، ضلع صدر سرینگر محمد شفیع میر، ضلع صدر بارہمولہ شبیر احمد شاہ، صوبائی کوآرڈی نیٹر کشمیر شبیر احمد ریشی، نائب صدر سرینگر و حلقہ انچارج سینٹرل شالٹنگ ظفر حبیب، زونل صدر سینٹرل شالہ ٹینگ، نائب صدر زون سینٹرل شالہ ٹینگ عامر حنیف میر، آرگنائزر سینٹرل شالہ ٹینگ سمیر احمد لون، زونل صدر سوپور حلقہ زبیر راوا، باڈی ایگزیکٹو ممبر سوپور محمد اکبر، شوکت احمد، نثار احمد، ظہور احمد میر اور دیگر اشخاص شامل تھے۔