نقب زنی کی بڑھتی وارداتیں،لوگ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں:سرینگرپولیس

file photo

سرینگر//سرینگر پولیس نے لوگوں سے نقب زنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر کاروباری اداروں اور دیگر مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی اپیل کی۔
تفصیلات کے مطابق ، سری نگر ضلع میں چوری، نقب زنی کی کوشش میں اضافے کے درمیان پولیس نے بدھ کے روز لوگوں سے سی سی ٹی وی نصب کرنے کی اپیل کی۔
سری نگر پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کر کے کہا،”چوری کی وارداتوں میں اضافے اور نقب زنی کی کوششوں کے پیش نظر شہریوں اور اداروں کو پھر سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے احاطے میں سی سی ٹی وی نصب کریں جس میں احاطے کے اندر اور باہر دونوں جگہ محفوظ ڈی وی آر والے کیمرے لگے ہوں۔ کل رات بھی جے کے بینک، پارمپورہ میں چوری کی کوشش کی گئی تھی”۔