بڈگام میں عدم شناخت لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں ہفتہ کی شام پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڈگام پولیس تھانہ کو اطلاع ملی کہ بڈگام کے لاسی پورہ میں ایک کوہل میں ایک مرد کی لاش ملی ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ لاش کو طبی اور قانونی معائنے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسم پر زخم کے کوئی نشان نہیں ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی کی شناخت کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے جبکہ اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت پولیس تھانہ بڈگام میں ایک مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔