Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تازہ ترین

کشمیر میں گرو ہر گوبند جینتی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

Mazar Khan
Last updated: June 22, 2024 4:28 pm
Mazar Khan
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

سرینگر// وادی کشمیر میں ہفتے کو سکھ مت کے چھٹے گرو ہرگوبند سنگھ جی کا یوم پیدائش یا پرکاش پرو انتہائی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
ہفتے کی صبح سے ہی سکھ برادری سے وابستہ عقیدت مندوں کا گردواروں اور دوسرے مذہبی مقامات پر تانتا بندھا رہا۔
وادی میں گرو ہرگوبند سنگھ کے جنم دن کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کوہ ماراں کے دامن میں واقع سکھوں کے مشہور چھٹی پادشاہی گردوارہ میں منعقد ہوئی جہاں حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومی (رح) کی زیارت گاہ اور شاریکا دیوی کا مندر نزدیک میں ہی واقع ہیں۔
سکھ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد، جس میں خواتین، بوڑھے اور بچوں کی خاصی تعداد شامل تھی، نے صبح سویرے سے ہی اس گردوارے پر حاضری دینا شروع کی تھی۔
اس موقعے پر سکھ عقیدت مندوں کے لئے خصوصی لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
ایک عقیدت مند نے میڈیا کو بتایا کہ پوری دنیا کی طرح کشمیر میں بھی آج گرو ہر گوبند جی کی جینتی منائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں روایتی انداز میں اس بڑے دن کو منایا جاتا ہے جس میں یہاں دیگر مذہب سے وابستہ لوگ بھی شامل رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے امسال بھی عقیدت مندوں کے لئے اچھے انتظامات کئے ہیں۔
ایک اور عقیدت مند نے بتایا کہ گرو ہر گوبند جی ایک عظیم گرو تھے جن کی عظمت کا ڈنکا دنیا بھر میں بجتا ہے۔
انہوں نے کہا: ؛گروجی نے ہمیں سکھایا کہ مسائل جنگ سے نہیں بلکہ آپسی بھائی چارے اور پیار و محبت سے حل کئے جا سکتے ہیں۔
چھٹی پادشاہی گردوارہ تقریب کی طرز پر بارہمولہ، ترال، جواہر نگر، صنعت نگر ، برزلہ اور وادی کے دوسرے مقامات پر بھی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں بھی گرو ہرگوبند سنگھ جی کا جنم دن انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ہے۔
اس موقع پر شہر کے تمام گردواروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔ صوبے کے دوسرے اضلاع بشمول ادھم پور، کٹھوعہ اور سانبہ میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
242مسافروں سے بھری احمد آباد ہوائی اڈے سے لند ن جانے والی ائر انڈیا کی پرواز گر کر تباہ ،ہنگامی بنیادوں پر بچائو آپریشن جاری
تازہ ترین
سالانہ امرناتھ یاترا: یاتریوں کے لئے قریب 125 لنگر قائم کئے جائیں گے
تازہ ترین
بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر: محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں
تازہ ترین

Related

تازہ ترین

عمر عبداللہ نے پی ڈی ڈی اور ایچ اینڈ یو ڈی ڈی کی جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی

June 12, 2025
تازہ ترین

کرگل اور گریز کی سیاحت کی بحالی کشمیر کی سیاحت کے لئے ضروری:ناصر اسلم

June 12, 2025
تازہ ترین

اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

June 12, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

ملک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 7154 سے متجاوز

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?