عظمیٰ نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے پیر کے روز سرینگر میں ناکہ چیکنگ کے دوران افراد کو اسلحہ، گولہ بارود اور لشکرِ طیبہ کے پوسٹروں سمیت گرفتار کر لیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران سرینگر کے بابا ڈیم علاقے کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روک لیا۔
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 زندہ کارتوس، دو موبائل فون اور لشکرِ طیبہ کے 10 پوسٹر برآمد کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’متعلقہ دفعات کے تحت یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 26/2025 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔‘‘
گرفتار شدگان کی شناخت ملبورہ حبہ کدل کے فیصل احمد بٹ اور راجوری کدل کے فیصل احمد گورو کے طور پر کی گئی ہے۔