عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں جمعرات تک مرطوب موسم جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس میں مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کئی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق، موجودہ موسمی حالات خطرناک علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں، اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پانی جمع ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔محکمہ نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح بارش کا ایک اور مرحلہ ہوگا جس کا دورانیہ دوپہر تک ہونے کا امکان ہے جس کے بعد موسم صاف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسکے بعد تقریباً 29جولائی تک موسم بہتر رہے گا اور بھاری پیمانے پر بارشیں ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ پیر پنچال اور جنوبی کشمیر کے علاوہ وسطحی و شمالی کشمیر کے کچھ الگ تھلگ حصوںمیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔